دولتیں مل گئ ھیں آھوں کی،ایسی تیسی میرے گناھوں کی !

رات کے چراغ !

جب آپ رات تیسر پہــر نفل پڑھ رھے ھوں ،، سر سجدے میں ھو تھوڑی دیر سکوت اختیار کیجئے اچھی طرح اپنی ھیئت کا جائزہ لیجئے کہ آپ کا سر ربِ قدوس کے قدموں میں دھرا ھے جس نے آپ کو بخشنے کے لئے نزول فرمایا ھے ! اس جائزے کے بعد آپ آٹو سے مینوئل پر منتقل ھو جائیں گے،اب آپ آرام کے ساتھ تسبیح پڑھئے ،اس طرح کی سبحان کے بعد ربـــــــــــــــــــــی کو لمبا کھینچیں،،اس ربی میں دو ھستیاں ھیں ایک آپ کا رب ھے اور دوسرے آپ ھیں اس بـــــــــــــــــــــی کو کھینچ کر ان کا اپس میں رابطہ بحال کریں، اس وقت وہ ربنا نہیں ھے،،وہ صرف میرا رب ھے،میرے لئے نزول فرمایا ھے، سبحان ربــــــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــی،یہ ” ی ” آپ ھیں ،، اپنے کو لمباڈالیں اس کے قدموں میں ، اب آپ تسلی کے ساتھ اپنے رب قدوس کو اپنی مادری زبان میں مخاطب کیجئے اور اپنے گناہ بیان کرنا شروع کیجئے ! میرے مولا ،میرے آقا ،میرے پالنے والے ،مجھے پیدا کرنے والے ،مجھے شکل و صورت عطا فرمانے والے ،مجھ پر نعمتوں کی بارش کرنے والے،میری ذرا ذرا ضرورتوں کا خیال رکھنے والے مجھے سنبھال سنبھال کر رکھنے والے ،اب میرے کارنامے سن ،میرے کرتوت سن ،میری ناشکریاں بھی سن،، بسم اللہ کر کے اپنی خالص مادری زبان میں گنوانا شروع کیجئے ابھی آپ تین یا چار ھی گنوا پائیں گے کہ گناہ اس تیزی سے pop up کرنا شروع کریں گے جیسے موسی دھار بارش میں بلبلے اٹھتے ھیں،، یہ اللہ کی رحمت کی بارش میں اٹھنے والے بلبلے ھیں جو اٹھتا ھے پھٹتا ھے اور مٹتا جا رھا ھے،، لگتا ھے گناھوں میں مسابقت کی دوڑ لگ گئ ھے ،ھر گناہ چاھتا ھے کہ پہلے وہ شمار کیا جائے ! یہ وھی کیفیت ھے جو نبی کریم ﷺ کے اونٹوں کی تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو حجۃ الوداع میں ذبح فرما رھے تھے تو ھر اونٹ دوسرے سے پہلے حضورﷺ کے پاس پہنچنا چاھتا تھا،، اسی طرح آج گناھوں کو پاک ھونے کی جلدی ھے،آپ کی زبان ان کی جلدی کا ساتھ نہیں دے سکے گی وہ گنگ ھو جائے گی،ھونٹ تھرتھراتے رہ جائیں جائیں گے، مگر آپ فکر مت کریں ، انہ علیمٓ بذات الصدور ،، وہ سینوں کے سارے بھید جانتا ھے،، آپ بس دھیان جمائے رکھئے گناھوں کے بلبلے پھٹنے دیجئے،، یہ گناہ آج ایکسچیج ھو رھے ھیں،، ُیبَدِۜلُ اللُہ سیئاتھم حسنات ! اللہ ان کی برائیوں کو نیکیوں سے تبدیل کر دے گا،، آج تبادلے ھونے ھیں،، بڑے بڑے کرنسی نوٹ پہلے گنتی کیئے جاتے ھیں،، ھر بڑا گناہ چاھتا ھے پہلے اسے پاک کیا جائے ،، اترنے والا خالی ھاتھ نہیں آیا ،، وہ رحمت کے خزانوں کے ساتھ آیا ھے،، وہ گناھوں کو نیکیوں سے تبدیل کرتا ھے، پھر نیکیوں کو دس سے ضرب دیتا ھے تو کچھ کو سات سو سے ضرب دیتا ھے،، اس کیفیت میں سجدے کو چلنے دیجئے،دس منٹ ، پندرہ منٹ، کوئی مسئلہ نہیں اسے چلنے دیں،،شاید کل ھی یہ توفیق نہ رھے،،ھمیں بیٹھ کر نماز پڑھنی پڑ جائے،،اشارے سے سجدہ کرنا پڑ جائے،، آج ماتھے کو اس کی لذت لینے دیجئے ،،، آپ اس کیفیت کے ساتھ صرف دو رکعت پڑھ لیجئے ، پھر آپ کو رب ھر جگہ اپنے ساتھ محسوس ھو گا ،، آپ لوگوں سے سوال نہیں کریں گے کہ رب کہاں ھے،، آپ ان کو بتائیں گے کہ میرا رب یہاں ھے،، کلا ان معی ربی،،میرا رب میرے ساتھ ھے،، ان اللہ معنا ،، بیشک اللہ ھمارے ساتھ ھے،،اللہ کی یہ معیت آپ کو اس کیفیت سے دو چار کر دے گی،جسے” لا خوفٓ علیھم ولا ھم یحزنون "کہتے ھیں! ایک طرف اپنی ذات کے اندر تکبر ،غرور،حسد، کینہ جیسی برائیاں آپ دیکھیں گے کہ گویا ڈس ایبل اور معطل ھو گئ ھیں تو دوسری طرف کسی کے کسی فعل کا کوئی رد عمل آپ میں پیدا نہیں ھو گا،، آپ کی شخصیت کو لیمینیٹ کر دیا جائے گا،جس طرح پلاسٹک کور کرنے کے بعد کاغذ جیسی کمزور چیز پر بھی پانی وانی کا اثر نہیں ھوتا،،اسی طرح آپ پر آفس والوں کی کسی سازش کا اب کوئی اثر نہیں ھو گا،، فلاں میرے باس کو بھڑکا دے گا،، میری ترقی رکوا دے گا، یہ ساری باتیں آپ کو اب ثانوی اور معمولی لگنا شروع ھو جائیں گی اور لگنی بھی چاھئیں کیونکہ تقدیروں کا لکھنے والا تو آپ کے ساتھ ھے،،عزت اور ذلت دینے والا آپ کے ساتھ ھے،امیر اور غریب کرنے والا،ارزاق کا بندوبست کرنے والا تو آپ کے ساتھ ھے ،اگر آپ بیوی ھیں تو شوھر کی کوئی بات آپ کو محسوس نہیں ھو گی،یوں لگے گا جیسے آپ کی ذات ھر رد عمل سے ڈس ایبل کر دی گئ ھے،، نہ کوئی خوف نہ کوئی غم،، ان اللہ معنا !! یہ صرف دو رکعت کی بات ھے ! آزما کر دیکھئے اور پھر اپنا اگلا دن بھی آزما کر دیکھ لیجئے !! اللہ پاک آپ کے آنسوؤں کے صدقے میرے خشک سوتے بھی رواں کر دے !

دولتیں مل گئ ھیں آھــوں کی — ایسی تیسی میرے گناھوں کی !

Prohibition on killing a human being in Islam (Urdu) in PDF

انسانی جان کی حرمت و توقیر ! اللہ پاک نے قرآنِ حکیم میں جہاں بھی بڑے گناھوں کا ذکر فرمایا ھے وھاں شرک کے فوراً بعد قتلِ نفس کو ضرور ذکر کیا ھے،، جہاں میں شرک سے منع کیا ھے وھیں ناحق انسانی جان لینے کو بھی حرام قرار دیا ھے ! ایک انسان کا … Read more

آؤ ذرا حشر پبا کر لیں

آؤ ذرا حشر بپا کر لیں ! January 13, 2014 at 8:22pm  اگر ھماری عمر اپنی نبی پاکﷺ جتنی ھو تو !   8 گھنٹے ڈیوٹی کے = 21 سال- 8 گھنٹے سونے کے= 21 سال-   باقی بچ گئے 21 سال !   اس میں سے 15 سال بلوغت کےنکال دیجئے !   باقی … Read more

ھوس چھپ چھپ کے سینوں میں بنا لیتی ھے تصویریں

پیدائش یعنی نسل آگے چلانے کے مختلف طریقے مخلوق میں پائے جاتے ھیں ! اول نر اور مادہ سے تخلیق ،، دوم انڈے سے تخلیق ،،، سوم بیج سے تخلیق اور چہارم ٹہنی کاٹ کر زمین میں دبا کر پیوند کاری سے تخلیق جیسا کہ نیم کے درخت اور گنے کو دبا کر پیدا کیا … Read more

ھم نے تم کو محبت کا خدا جانا

تیری قسم ھم نے تم کو محبت کا خدا جانا ! January 2, 2014 at 8:11pm لوگوں کے سوالات اور کمنٹس سے جس حقیقت کا اظہار ھوتا ھے ، وہ حقیقت ان سے سوال کر کے بھی کبھی عیاں نہ ھوتی،، بعض دفعہ انسان خود کو بیان نہیں کر سکتا مگر اس کا کمنٹ اور … Read more

آسانی پیدا کرو،تنگی مت پیدا کرو

اللہ کے پیارے نبی محمد مصطفی خیر الانبیاء ﷺ فرماتے ھیں کہ میرا جی چاھتا ھے کہ نماز میں لمبی قرات کروں مگر کسی خاتون کا بچہ رو پڑتا ھے اور میں سوچتا ھوں کہ اس کی ماں کا دل بچے میں اٹک گیا ھو گا،میں اس کی سہولت کے لئے قرات کو مختصر کر … Read more

ھم ھوئے،تم ھوئے کہ میر ھوئے

ھم ھوئے،تم ھوئے کہ مِیر ھوئے-اس کی زلفوں کے سب اسیر ھوئے January 4, 2014 at 8:16pm ھندوستان کی مٹی آدم خور نہیں مگر مذھب خور ھے،، جس مذھب کے حامل بھی اس پر حملہ آور ھوئے اس نے اپنے دروازے ان کے لئے کھول دیئے گویا وہ کب سے کسی تازہ مذھب کی منتظر … Read more

Man is subject to be changed

فقط ساقی بدلنے سے تو مے خانہ نہیں چلتا December 22, 2013 at 6:34am شاعر نے بھی کیا خوب بات کہی تھی کہ ؛   بدلنا ھے تو رنــدوں سے کہــو اپنـی ادا بدلیں !! فقط ساقــی بدلنے سے تو میخـانہ نہیں چلتا !!!   جنہوں نے بدلنا تھا انہیں ایک سجدے نے ھی بدل … Read more

Old Days Of Rural Life

دیہاتی زندگی کے شب و روز December 18, 2013 at 2:00pm سچی بات تو یہ ھے کہ ھم دوسرے تیسرے یا چوتھے جنم پر یقین نہیں رکھتے ! پہلے جنم کے پواڑے ھی اتنے ھیں کہ پچاس ھزار سال میں بھی نمٹ جائیں تو غنیمت ھے،، اگر کوئی دوسرا جنم ھوتا تو ھم شہر والوں … Read more

eBooksAll.Com ای بکس آل ڈاٹ کام

ای بکس آل ڈاٹ کام A lot of ebooks on different subjects available for free download at following site. https://www.ebooksall.com/ Disclaimer: I may not agree with the content and may not have read them all. So you can download at your own risk.