ایک لنگڑے فقیر کو دیکھ کر خاتون کا دل بھر آیا ، اس نے اسے پیسے بھی دیئے اور تازہ خریدے ھوئے سیبوں میں سے چند سیب بھی اسے دیئے ،، اس کے پاس بچھے ایک کپڑے پر چند سکے دیکھ کر خاتون نے دکھ کا اظہار کیا کہ لوگوں میں اب انسانیت نام کو بھی نہیں رھی ،، ایک فقیر کے سامنے پڑے چند سکے ھماری انسانیت کا نوحہ پڑھ رھے ھیں ،، خاتون نے درد بھری آواز میں اپنی گفتگو جاری رکھی !
ظلم ھے باجی خالص ظلم ،، آپ کو کیا بتاؤں ،، لنگڑا بننے سے پہلے میں اندھا بنا تھا ،مگر لوگ کھوٹے سکے دے جاتے تھے اور نقلی نوٹ رکھ کر اصلی اٹھا لے جاتے تھے ،جس کے بعد آپ جیسے کسی ھمدرد کے مشورے پر لنگڑا بنا ھوں ، معذور نے خاتون کا تراہ نکالتے ھوئے کہا !!