پس چہ باید کرد ،،
ایک سوال ،،
جو مسلمان دین کے نفاذ کے لئے حکومت پر قبضہ کرنا چاھتے ھیں وہ کیا کریں ،،، ؟؟
الجواب ،،،،،،،،،
جو مسلمان دین کا نفاذ چاھتے ھیں وہ اپنی ذات سے اسلام کا نفاذ شروع کریں ، پھر گھر بار کا خیال کریں پھر عزیزوں رشتے داروں اور محلے والوں کو اپنے اسلام کا مزہ چکھائیں ، کوئی حکومت آپ کو اسلام پر عمل سے نہیں روکتی ،نہ پردے سے روکتی ھے نہ نماز روزے زکوۃ سے روکتی ھے نہ حج سے روکتی ھے اور نہ ھی آپ کو سچ بولنے اور پورا تولنے سے روکتی ، نہ پڑوسیوں کی مدد سے روکتی ھے ، نہ فری ڈسپنسری اور کسی اسپتال میں صدقہ جاریہ کے طور پر کمرہ بنانے سے روکتی ھے ، نہ تالاب بنانے سے روکتی ھے اور نی گلیاں پکی کرنے سے روکتی ھے ، کیا آپ یہ سب کر چکے ھیں ؟ مجھے امید ھے اتنے سارے اسلام میں ھی ھماری عمر تمام ھو جائے گی ،،،،،،، ایک جگہ ایسی ھے جہاں حکومت کی ضرورت ھے اسلام کو ،،،، اور وہ ھے غیرسودی مالی نظام ،،، صرف اس ایک وجہ کی خاطر خود لاکھوں مسلمانوں کا خون مسلمانوں نے کر دیا ھے ،، مدارس ،مساجد ،بازار آگ کی بھٹیوں میں تبدیل کر دیئے ھیں ،،، حالانکہ حقیقت یہ ھے کہ اگر آپ امریکہ پر قابض ھو جائیں اور اس کو Islamic States of America بنا لیں تب بھی میں یہ دعوے سے کہتا ھوں کہ آپ غیر سودی مالی نظام نہیں بنا سکتے یہ ھمارے اسلامی ممالک تو کسی شمار قطار میں ھی نہیں ،لہذا اس ایک پؤائنٹ پہ مسلمان ممالک کو غیر مستحکم کرنا اور کلمہ گو مسلمانوں کا قتلِ عام اور کشت وخون کرنا کفر کے ھاتھوں میں کھیلنے والی بات ھے ،، آپ اللہ کے یہاں اپنی استطاعت پرجوابدہ ھوں گے جو چیز آپ کے بس میں نہیں اس کو اپنے سر لیں گے تو اسی طرح فرسٹریشن کا شکار ھو کر دھماکے کریں گے جیسے کچھ تکفیری کر رھے ھیں اعاذنا اللہ منہا جمیعاً،
اگر سیکولر حکومت معاشرے میں بدیانتی اور بے ایمانی کو روکنے سے قاصر ھے تو اسلامی حکومت اس میں کیا کر لے گی ؟ کیا وہ فارمیسی سے ایمان کا انجیکشن خرید کر لوگوں میں تقسیم کرے گی ؟ کیا ایمان بنانا حکومت کا کام ھے یا ان کا جن کے پاس ایک گھنٹۃسر نیچے کر کے لوگ بیٹھتے ھیں نفل بھی نہیں پڑھتے اور وہ ان کو اپنے اکابر کی محیرالعقول کرامتیں سناتے ھیں بجائے اس کے کہ ان کا ایمان بنائیں ؟ کیا انہی لوگوں کو حکومت دے دی جائے جنہوں نے صرف مساجد ھاتھ آ جانے پر ھی امت کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ھے اور مساجد کو تقسیم کر لیا ھے اور لوگوں کو بسوں سے اتار اتار کر شناختی کارڈ چیک کر کے قتل کرتے ھیں ،، حکومت ملے گی تو یہ کیا کریں ؟؟ کوئی اندازہ کر سکتا ھے ؟ حکومتیں اللہ پاک دیا کرتا ھے ، مکی دور میں مسلمانوں نے ثابت کر دیا تھا کہ وہ خلافت کے قابل ھیں تو خلافت دی گئ تھی ،، جبکہ اب ھم خود کافروں سے بھی بدتر کردار کے ساتھ بندوق کے زور پر خلافت لینے کے چکر میں ھیں ،، اور اللہ ایسے ھونے نہیں دے رھا ،، وعد الله الذين آمنوا منكم وعملوا الصالحات ليستخلفنهم في الأرض كما استخلف الذين من قبلهم وليمكنن لهم دينهم الذي ارتضى لهم ،، اللہ انہیں خلیفہ بنائے ،اللہ انہیں تمکن عطا فرمائے گا ،اللہ ان کے لئے دین کا نفاذ ممکن بنائے گا ،،،جب ھم ایمان اور عملِ صالح والے ھو جائیں گے ،، اللہ پاک آج کے 2 نمبر مسلمانوں کو اسلام کے نام پر حکومت دے کر بدنامی اپنے دین کے سر لینے کو تیار نہیں ھے ،،