نغمہ کجا و من کجا

عطر والے کے پاس اگر جاؤ ،، اور وہ برانڈڈ ھوں مثلاً رصاصی والے یا الملکی والے تو وہ ایک عطر یا بخور سنگھانے کے بعد بڑی کرخت کافی سنگھاتے ھیں ، تا کہ آپ کے حواس سے پچھلی خوشبو کے اثرات کو نارمل کیا جائے اور آپ اگلی خوشبو کا taste بخوبی انجوائے کر سکیں ،،،
یہی کچھ یہاں بھی ھوتا ھے اور ھر مذھبی وال پہ ھونا چاھئے ،، تھوڑی سی ھلکی پھلکی سی طنز و مزاح انسان کو اگلی پوسٹ کے لئے تیار کر دیتی ھے ،مجرد سنجیدہ اور علمی پوسٹیں انسان کو بور کر دیتی ھیں ،، ھم جو یہاں لکھتے ھیں ، میں صمیمِ قلب سے یقین رکھتا ھوں کہ وہ سب کچھ آپ کسی نہ کسی واسطے ،ذریعے یا چینل سے پہلے ھی جانتے ھیں،، یہ لفظوں کی چاشنی ھے یا لفظوں کا جال ھے جو آپ کو چند لمحے یہاں روک لیتا ھے ،، میں بارہا عرض کر چکا ھوں کہ میں اسے سپر مارکیٹ بنانا چاھتا ھوں جہاں ھر شخص کو اس کی پسند کی چیز چند لمحے کے لئے روک لے ،، اور یہی چند لمحے تبدیلی کا بیج بن جاتے ھیں ،،
میرا اللہ آپ سب کو سلامت رکھے ،، ھنستے کھیلتے رھیں ،خوش و خرم رھیں ، یہیں نہیں ،، بلکہ جنت کے ٹرانزٹ لاؤنج میں بھی جہاں ھم ایک دفعہ بیٹھ کر اپنی یادیں شیئر کریں گے اور پھر آگے اپنی اپنی جنتوں کی طرف فلائی کر جائیں گے ” ان شاء اللہ ” وھاں بھی ھم ایک دوسرے کے ساتھ اسی طرح خوش دلی سے کھنکھناتے قہقے لگاتے رھیں اور فرشتوں کو چونکاتے رھیں ، آمین ثمہ آمین