میلاد

یہ عید جو مناتے ھیں ان سے کنفرم کریں کہ کس دلیل سے کرتے ھیں ،، ھمارے زمانے میں ھماری دادی جان بارہ وفات کا ختم کرایا کرتی تھیں ،، وھی بارہ وفات اب میلاد کہلاتی ھے ، اور تین منزلہ کیک بنتے ھیں ڈھائی لاکھ کا کیک ، دو لاکھ کا کیک ،، اور یہ ھر مسجد کے نمازیوں پر فی کس تقسیم کر کے بھتے کی طرح وصول کیا جاتا ھے نہ کہ حسبِ توفیق ،، اور مسجد کے پڑوس میں ایک نادار بیوہ جو درزی کا کام کرتی تھی ،لوگوں کے کپڑے سی کر گزارہ کرتی تھی ،اس کی مشین مانگے کی مشین تھی ، وہ کپڑے دینے گئ تو کوئی گھر میں گھس کر مشین اور ساتھ کچھ ان سلے سوٹ بھی چوری کر کے لے گیا ، عورت نے چائے میں زھر ڈال کر خود بھی پی لیا اور بچوں کو بھی پلا کر مار دیا ،، اور ساتھ کی مسجد میں تین منزلہ کیک بنتا رھا اور 63 دنبوں کا صدقہ دیا گیا ،، عقل حیران ھے کہ کیا کہیے ؟