یہ ھیں وہ خوش قسمت انسان جن کی خاطر ھم سینہ تان کر فیس بک کی دنیا میں کھڑے ھیں ،، اصلی چہرہ دکھانے کے لئے ،، بندے سے اللہ پاک کا تعلق سمجھانے کے لئے ! کچھ لوگوں کو ھماری باتیں تلخ لگتی ھیں وہ سمجھتے ھیں کہ ھم فلاں کو ٹارگٹ کرتے ھیں ،، اگر فلاں اپنی تنگ نظری اور تعصب سے لوگوں کو کفر و ارتداد کی طرف دھکیلے گا تو ھم ضرور حق کو واضح کریں گے – اور دلیل کے ساتھ کریں گے !
اب پڑھیئے !!
” اسلام علیکم قاری صاحب! خاکسار کفر اور ایمان کے باڈر پر کھڑا ہوا ایک انتہائی کنفیوزڈ قسم کا ہے۔۔۔۔ اپنی ذہنی کیفیت کو سمجھانے کے لئیے “شرعی ہیجڑا” کی اصطلاح وضع کر رکھی ہے۔۔۔ اور یہ کیفیت ۔۔۔۔۔۔۔ آپ سے کیا عرض کروں آپ یقیناً سمجھتے ہوں گے۔۔۔ انباکس میں رابطے کا مقصد صرف خصوصی کے لئیے ؑعرض کرنا تھا۔۔۔ اور کسی کو ہو نہ ہو مجھے آپ جیسے مولوی کی اشد ضرورت ہے۔۔۔ دعا ضرور فرمائیے گا باڈر لائن کے اس پار جانے سے بال بال بچا ہوں آپ اور آپ کی قبیل کے کچھ مولویوں کی برکت سے جو آپ ہی کی برکت سے فیس بک پر مل گے دعاؤں کا طالب۔۔۔ حقیر پر تقصیر ،،،،،،،،،،،،،،،،

Visit to Read Books and Articles of Dr. Muhammad Hamidullah

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *