کچھ آپ کے بارے میں !
میں نے کل اپنے بارے میں لکھا تھا کہ ایک کمزوری میرے اندر ھے آپ حضرات اس کمزوری کو مجھ سے دور کرنے میں میری مدد کریں ،، آپ حضرات سے اپنی کمزوری شیئر کر کے ھی میں نے اپنے نفس کی کمر توڑ دی تھی ،،،،،،،،، باقی کام آپ کی تَوہ لعنت اور محبت بھرے کمنٹس نے کر دیا اور اللہ پاک نے مجھے شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائی ھے ،، ان شاء اللہ امید ھے کہ آئندہ کا پورا 2015 کا سال چالان فری گزرے گا ، گاڑی عموماً سیکنڈ لاسٹ ٹریک میں رھے گی ، اور اگر کبھی خلاف ورزی کی گئ اور چالان ھوا تو ضرور آپ کو مطلع کیا جائے گا کہ اپنا وعدہ وفا نہیں ھو سکا ،،
اس نفس کا یہی علاج ھے،،،،،،،،،،،،
اس کو خود سمجھاتے رھنا ایسے ھی ھے جیسے بچے سے چیز لے کر پھر اسی کمرے میں اس کی دسترس میں رکھ دینا ، وہ تھوڑی دیر بعد یا ایک دو دن بعد پھر اٹھا لیتا ھے ،،
کسی بھی اخلاقی یا نفسیاتی کمزوری سے جان چھڑانے کا بہترین اور آسان طریقہ یہ ھے کہ اس کمزوری کو اپنے کسی دوست سے ڈسکس کیا جائے اور اعتراف کیا جائے کہ یہ میری نفسیاتی یا اخلاقی کمزوری ھے جو مجھ سے دور نہیں ھو رھی ،، یقین کیجئے بآوازِ بلند دیئے گئے مشورے اور تنقید ، نفس کی سرگوشیوں پہ غالب آ جاتے ھیں اور نفس دبک کر بیٹھ جاتا ھے ، آئندہ کے لئے اسے بلیک میل کرنا آسان ھو جاتا ھے کہ اگر تم باز نہ آئے تو میں اسٹیٹس لگا دونگا ،پھر دیکھنا جو تیری کُتی ھو گی ،، بس جناب یہ شیر نہایت کمزور گیدڑ ثابت ھوتا ھے ،،،،،، یہ صرف گھر میں ھی شیر بنتا ھے ،
مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے بقول مولویوں کے پاس تو اس نفس کے علاج کا تیر بہدف نسخہ ھے ” بیٹا اگر تو باز نہ آیا تو اگلے جمعے منبر پر تیرا ریکارڈ لگا دوں گا ، دیکھ پھر کیا بنتا ھے تیرا ،،،،،،،،،
ڈاکٹر سے کھل کر اپنا مرض بیان کر دیا جائے تو آدھا مرض ٹھیک ھو جاتا ھے ،،، مولوی صاحب سے اپنا مسئلہ تفصیل سے بیان کر دیا جائے اور مولوی صاحب بغور سن لیں تو نہ صرف مسئلے سے متعلق ٹینشن ختم ھو جاتی ھے بلکہ بندہ ان کے بتائے گئے حل پر خلوص اور مستقل مزاجی سے عمل کرتا ھے ،، مریض دل لگا کر اور شفا کے یقین کے ساتھ اسی ڈاکٹر کی دوا کھاتا ھے جو اس کا مرض تفصیل سے سن کر دوا دیتا ھے ،، اور یہی یقین مریض کو شفا دیتا ھے ،،،،
وہ تمام حضرات جو ان باکس کہتے ھیں کہ فلاں گناہ سے توبہ کی مگر ،،،،،،، اب کتنے روزے رکھوں ؟ یا فلاں کمزوری دور نہیں ھو رھی ،چند مخلص دوستوں سے بات کر کے دیکھئے ،،،،،،،،،،،،،،،، کمزوری دور کرنے کے لئے یہ سلاجیت مارکہ نسخہ ھے ،،،،