سوال –
لیکن کاش کہ ہمارے اربابِ اختیار اس بل کی منظوری کے ساتھ ساتھ اپنے اور عوام کے دلوں میں اللہ کا تقویٰ اور آخرت میں اس جبار و قہار کے سامنے جواب دہی کااحساس پیدا کرنے کا بل بھی منظور کرتے تو نہ صرف ملک و معاشرے سے بلکہ ہر گھر سے دہشت گردی ختم ہو کر ہر سُو امن و امان قائم ہوتا۔
جواب –
جی ھاں مساجد میں خطبے نواز شریف ، شہباز شریف ، حمزہ شریف ،خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف، اسفند یار ولی ،قائم علی شاہ ، پرویز خٹک دیتے ھیں ،، جو لوگوں میں اللہ کا تقوی اور آخرت کے محاسبے اور جوابدھی کا خوف پیدا کریں گے ،، البتہ علماء اپنے اپنے مسالک کی تشہیر اور اکابر کو غوث، قطبِ دوراں اور ولئ کامل ثابت کرنے میں لگے رھیں ؟ یہی تو گلہ ھے کہ علماء انسانوں کی کردار سازی چھوڑ کر ،اکابر کو خدا کے نظام میں متصرف ثابت کرنے میں لگے ھیں !
قرآن میں تمام احکامات آ جانے کے بعد بھی جو بل پاس ھونے کا انتظار کر رھے ھیں ، وہ قرآن کی بجائے آئین پر ایمان رکھتے ھیں