جن ذھنوں میں صدیاں لگا کر بھر دیا گیا ھے کہ ایک ھاتھ میں قرآن اور دوسرے میں تلوار لے کر نکلو اور دنیا پہ چھا جاؤ ،، ان ذھنوں میں نئے حقائق ڈالنا جوئے شیر لانے کے مترادف ھے ، نیا کپڑا سینا آسان ھوتا ھے پرانے کو ادھیڑ کر چھوٹا کرنے سے ،میں اور آپ مر جائیں گے تو آئندہ چالیس سال میں وہ نوجوان نسل وجود میں آ جائے گئ جو ایک ھاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کردار لے کر نکلے گی اور دنیا پر اتمامِ حجت کر دے گی ،، تلوار لے کر نکلنے کا جتنا حق آپ کو حاصل ھے ویسا ھی حق امریکہ برطانیہ فرانس اور روس کو حاصل ھے پھر چاں چاں کا فائدہ کیا ؟ لینے کے پیمانے اور دینے کے پیمانے اور ؟