قران کی سات قرات کے حوالے سے سوالات

1-سبع قرءات کی اصطلاح کو سبعۃ احرف کے علاوہ کسی اور سورس سے ثابت کر دیں۔
2-سبعۃ احرف کا مطلب کیا ہے؟ سبعۃ احرف کو چوتھی صدی ہجری میں ابن مجاھد نے سبعہ قراءت قرار دیا جس کی نفی سب علماءِ سلف کی طرف سے کی گئ۔
3۔سبعۃ احرف والی روایت میں سورہ الفرقان کے حوالے سے جن اضافی آور منکر آیات کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ آیات کونسی ہیں وہ پیش کر دیں آپ کا سات قراءتوں کا موقف ثابت ہو جائے گا۔
اگر آپ یہ نہیں کر سکتے تو قرآن کریم کے بارے میں کسی بےسر و پا بات کو صرف اس دلیل کی بنیاد پر کیونکر مانا جاسکتا ہے کہ کوئی راوی کریکر پھینک کر بھاگ گیا اور امام بخاری صاحب نے وہ کھلونا بم اٹھا کر امت کے ہاتھ میں پکڑا کر متفق علیہ قرآن کو مختلف فیہ قرآن بنا دیا۔ گویا روایت متفق علیہ ہے اور قران مختلف علیہ ؟؟
اک دسترس سے تیری حالی بچا ہؤا تھا۔
اس کو بھی تو نے آخر چرکہ لگا کے چھوڑا۔