سوالات

سوالات کی ایک بھرمار ھے، مگر المیہ یہ ھے کہ جواب کوئی نہیں !
اس اذیت کو وہ ھی محسوس کر سکتا ھے جو سوچتا ھے، جس کسی کا بھی یہ قول ھے اپنے اندر واضح صداقت رکھتا ھے کہ بےخبری بھی ایک نعمت ھے، سوچ نہیں تو پھر موج ھی موج ھے !
پہلا سوال یہ ھے کہ کان یری انہ یأتی النساء ولا یاتیھن،، وہ دیکھتے کہ وہ بیویوں سے ھم بستر ھوئے ھیں مگر ایسا ھوتا نہیں تھا،، مولانا سلیم اللہ خان صاحب نے اپنی شرح بخاری میں اس پر لکھا ھے کہ یہ دو طریقوں سے ممکن ھے ،، قوتِ متخیلہ کے ذریعے ایک انسان جس نے اپنی قوتِ متخیلہ کو مجاھدات اور تپسیا سے اتنا قوی کر لیا ھوتا ھے کہ وہ کسی کے دماغ کو اغوا کر کے اپنے دماغ کے ساتھ شیئر کر لیتا ھے،، اب جو وہ سوچتا ھے وھی سوچ دوسرے کے ذھن میں پیدا ھوتی ھے،، اسے مولانا نے مسمریزم کی قسم قرار دیا ھے، یعنی جاتا تو لبید ابن اعصم اپنی بیوی یا کسی بھی عورت کے پاس تھا ،مگر ادھر نبیﷺ کو یہ محسوس ھوتا کہ وہ اپنی بیوی کے پاس گئے ھیں،، اب اگر کوئی مومن یہ سمجھتا ھے کہ لبید کی تپسیا نے اسے وہ ذھنی استحکام اور فوقیت دے دی تھی کہ وہ اس ھستی کے ذھن کوھیک کر لے جس کے بارے میں اللہ سورہ نجم میں فرماتا ھے کہ میرے نبیﷺ نے میری بڑی بڑی آیات کو دیکھا مگر یوں نارمل سا لیا گویا ایسی آیات تو مکے میں رُلتی پھرتی ھیں،، ما زاغ البصرُ وما طغی،، نہ آنکھیں چکا چوند ھوئیں اور نہ ان آنکھوں نے کسی چیز کو زیادہ بڑھ کر دیکھا( وہ رب کی ھی متلاشی رھیں ) کیا وہ آنکھیں لبید نے ھیک کر لی تھیں،،؟ میں قیامت تک اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ھوں، کسی بھی نبی کی قوت متخیلہ میرے نبیﷺ کی ذھنی اور خیالی قوت کا مقابلہ نہیں کر سکتی،لبید جیسا کافر اس قابل کیسے ھو سکتا ھے،، ؟
جادو کی دوسری قسم پر مولانا لکھتے ھیں کہ ،، یہ جنات اور شیاطین کے ذریعے اپنے معمول کے دل و دماغ پر قابض ھو جاتے ھیں، جس کی وجہ سے وہ ان دیکھی چیزیں دیکھتا ھے اور انہونی باتیں ھوتی ھوئی محسوس کرتا ھے !
میں یہ بھی تسلیم نہیں کرتا کہ وہ دل جو سوتا نہیں تھا،جیسا کہ یہود کے سوال کے جواب میں کہ نبی کی نیند اور عام آدمی کی نیند میں کیا فرق ھے ؟ تو آپ نے فرمایا تھا کہ’ عام آدمی کی آنکھوں کے ساتھ اس کا دل بھی سو جاتا ھے، جبکہ نبی کی آنکھیں سوتی ھیں دل جاگتا رھتا ھے، جس کی وجہ سے نبی کریمﷺ کے خراٹوں کی آواز بھی آ جاتی تھی،مگر آپﷺ سو کر اٹھتے تھے تو وضو برقرار ھوتا تھا(،جس کو دلیل بنا کر یمنی لوگ بھی حرم میں سو کر اٹھتے ھیں تو اٹھ کر جماعت کے ساتھ شریک ھو جاتے ھیں) جبکہ عام آدمی کمی آنکھ لگ جائے تو وضو ختم ھو جاتا ھے ! تو جس نبیﷺ کی خواب وحی ھو اس کے خوابوں پر شیطان کیسے غلبہ پا سکتا ھے،، اس قلب کو کیسے ھیک کر سکتا ھے جو رب کے ساتھ آن لائن ھو ،، اور وہ رب جس نے وحی اور اس کے رستوں اور ذرائع کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا وہ کیا کرتا رھا چھ ماہ تک ؟؟؟،، سوچنے والوں کے لئے بھی اک عذاب ھے ! لبید کروا رھا تھا یا شیاطین کو کرانے پہ لگا رکھا تھا؟،، نبوت،رسالت ،وحی، حفاظت،؟؟؟؟ ھو معکم اینما کنتم ،، فانک باعیننا ،، واللہ یعصمک من الناس ،، اک خیال آتا ھے اک جاتا ھے !
#Ignorance_is_Blessing
=================================================
#۱سلام #قرآن #قاری حنیف ڈآر #سوال #جواب