دین کا پہلا ماخذ نبیﷺ ہیں یا قرآن ؟

سوال،،

دین کا پہلا ماخذ نبیﷺ ہیں یا قرآن ؟

الجواب ـ

ایمانیات میں نبیﷺ پہلے ہیں ، قرآن بعد میں نازل ہوا ،لہذا ایمان میں بھی ایمان بالرسالت پہلے ہے، نبی کریمﷺ پر ایمان لانے کے بعد ہی انسان قرآن کی قرآنیت پر ایمان لاتا ھے کہ یہ کلام اللہ ہے، رسول اللہ ﷺ قرآن کی سند ہیں۔

قانون سازی میں کلام اللہ اول ہے ، اور حدیث بعد میں ، کیونکہ خود اللہ پاک نے رسول اللہ ﷺ کو قرآن پر عمل کرنے کا پابند کیا ہے،

اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ (الانعام ـ106)

قُلْ إِنَّمَا أَتَّبِعُ مَا يُوحَى إِلَيَّ مِنْ رَبِّي هَذَا بَصَائِرُ مِنْ رَبِّكُمْ [ الاعراف ـ 203]

قاری حنیف ڈار ـ