دانشور اور اختلافِ رائے

میری مسجد میں 7 گھڑیاں ھیں ، اور ساتوں کے وقت میں فرق ھے ،، حالانکہ ھر دوسرے تیسرے دن ملاتا رھتا ھوں ،نیوز چینلز کے اوقات میں اختلاف ھے ، اگرچہ سب ایک اسٹنڈرڈ ٹائم کو فالو کرنے کا دعوی کرتے ھیں ،، گھڑیاں جتنی زیادہ ھوتی جائین گی ،اوقات میں اختلاف بھی بڑھتا جائے گا ،،
جس امت میں زیادہ سوچنے والے ھونگے ،اختلاف رائے بھی زیادہ ھوتا جائے گا ،، اختلافِ رائے کا منبع سوچنے والے دانشور ھی ھوتے ھیں ،اختلافِ رائے اور فرقہ پرستی میں مشرق اور مغرب کا فرق ھے ،، مردہ ذھن کاپی پیسٹ پر گزارہ کرتے اور نفرتوں کو اگاتے ھیں