جب بھی درود شریف اور ذکر اذکار کرتی ہوں شوہر چڑتا ہے،کیا کروں؟
الجواب ۔
ذکر اذکار کے دوران شوہر کا سر گود میں رکھ کر سہلاتی رہیں ان شاءاللہ شکایت ختم ہو جائے گی ،آپ اکڑ کر یوگا ٹائپ ذکر اذکار نہ کیا کریں ناں ۔ 85 فیصد گھروں میں جھگڑے کی ابتدا یہیں سے ہوتی ہے۔خواتین جتنی نیک ہوتی جاتی ہیں،گھر کی فضا کشیدہ ہوتی چلی جاتی ہے۔ پہلی بات مرد یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کو کسی بھی وجہ سے اگنور کیا جائے۔ آپ دو چار رکعتوں کے بعد شوہر کو نظر التفات بطور فطرانہ عطا کر دیا کریں۔ دو چار باتیں کر کے پھر نماز شروع کر دیا کریں، ویسے بھی نماز میں ڈھیروں باتیں یاد آتی ہیں ،ان میں سے دو چار شوہر کے ساتھ ڈسکس کر کے اس کو بیزی رکھیں ۔ ایک دم دندکڑ وٹ کر تیس رکعتیں پڑھنا اس کے بعد ذکر اذکار کا پیریڈ شروع کر دینا۔ شوہر کو آپکی باڈی لینگویج سے ہی شک ہو جاتا ہے کہ آپ اللہ سے اس کی شکایتیں لگا رہی ہیں ۔ اس لئے وہ چڑتا ہے۔
علیل خربان الاندلسی
ماہر ازدواجیات