یہ قاتل ،،،،، یہ تیرے ملعون بندے !
انہیں کس نے بخشا ھے ذوقِ تباھی ؟
اب لوگوں کو پہلی صف کے فضائل بتا کر پہلی صف کی ترغیب دینے کی ضرورت نہیں !
کلاشنکوف اور خود کش کے خوف نے انہیں ،، پہلی صف اے ، پہلی صف بی اور پہلی صف سی تک میں کھڑا ھونے پر مجبور کر دیا ھے ، اسی خوف سے سجدے لمبے ھو گئے ھیں ،،
مِنْ أَجْلِ ذَٰلِكَ كَتَبْنَا عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا ۚ
یاد رکھو تمہارے ان کرتوتوں کی وجہ سے مسجدیں ویران ھو جائیں گی اور لوگ گھروں میں نماز پڑھ کر سکون پائیں گے اور کسے معلوم کہ شاید تمہیں تمہارے آقاؤں نے یہی مشن سونپا ھے اور تمہیں تمہارے کم عقل اور تنگ نظر استادوں نے یہی سبق دیا ھے ،، اگر پانی کے قطروں کی بارش میں نبئ کریمﷺ نے گھروں میں نماز پڑھنے کی اجازت دی ھے تو گولیوں اور بموں کی بارش تو زیادہ حقدار ھے کہ لوگ اس سے بچنے کے لئے گھروں میں نماز پڑھیں ،،
کوئی مومن کسی مومن کو قتل نہیں کر سکتا ،مگر خطا سے ھو سکتا ھے-و مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَن يَقْتُلَ مُؤْمِناً إِلاَّ خَطَئاً – وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا – اور جس نے قتل کیا مومن کو جان بوجھ کر تو اس کا بدلہ جھنم ھے اس میں ھمیشہ رھے گا اور اللہ کا غضب اور اسکی لعنت ھے اس قاتل پر اور اس کے لئے بڑا عذاب تیار کر رکھا ھے ،،( النساء 93)