ڈیجیٹل بچے

گھر میں اس کے چاچو کی شادی کے چرچے تھے ،،
وہ دوڑتا ھوا آیا اور دادی کے پیچھے سے ان کے گلے سے لپٹا پھر سلپ کر کے آگے آیا اور دادی کے ماتھے سے ماتھا لگا کر پیار سے بولا ،،،،،،،
دادی میں آپ سے شادی کروں گا !!!!!!!!!!
اس کا باپ جو چولہے کے پاس اس کی امی کے ساتھ لگ کر بیٹھا ھوا تھا ،، اس کا تراہ نکل گیا ،،،،،،
اوئے بدتمیز یہ میری امی ھیں ،،،، تُو ان سے شادی کیسے کر سکتا ھے
آپ میری امی سے شادی کر سکتے ھو تو میں آپ کی امی سے شادی کیوں نہیں کر سکتا ؟ بچے نے بھولپن سے سوال کیا !!
باپ بس اس کی امی کا منہ ھی دیکھتا رہ گیا ،، آئستہ سے بولا ، ایہہ کی جم چھڈیا ای ؟
پیچھے سے دادی کا قہقہ گونجا ،، تو بھی بچپن میں اسی طرح چٹاخے کا پٹاخہ دیا کرتا تھا ،،،،،،،،