حق کی گواھی

تبلیغی بیرون ملک بھی مسلمانوں کے لئے جاتے ھیں اور مسلمانوں میں جاتے ھیں،، اگر ھندو ھندؤں میں آتے ھیں اور ان کو تبلیغ کرتے ھیں کہ وہ اچھے ھندو بن کر رھیں تو پاکستانیوں کو کیا مسئلہ ھو سکتا ھے ؟ ھر مذھب برائی سے روکتا اور نیکی کا حکم دیتا ھے، شراب نوشی اور بدکاری سے روکتا ھے ، والدین کی خدمت ، بیوی سے وفا اور سچ بولنے اور پورا تولنے کا حکم دیتا ھے ،معروف کو پھیلنا چاھئے چاھے کوئی بھی پھیلائے ،، اور منکر کی بیخ کنی ھونی چاھئے چاھے کوئی بھی کرے ،، اگر ایک محلے میں شراب خانہ یا قحبہ خانہ بند کرنے کے لئے ایک ھندو اٹھتا ھے ، اور شراب خانہ اور قحبہ خانہ کسی مسلمان کا ھے تو میں اس نام نہاد مسلمان کے خلاف ھندو کے شانہ بشانہ لڑتے ھوئے جان دینا اعزاز سمجھوں گا !! اسی طرح اگر ایک محلے میں ایک شراب خانہ ھے اور وہ شراب خانہ ایک جدی پشتی دیوبندی سنی کا ھے ، اس کے مخالف کوئی شیعہ اٹھتا ھے اور شراب خانہ بند کرنے کا مطالبہ کرتا ھے تو میں اس شیعہ کے ساتھ ھو کر اس برائی سے لڑوں گا اور شیعہ کے شانہ بشانہ اس دیوبندی سے لڑ مرنے کو اعزاز سمجھوں گا ،، اسی بات کا حکم ھم کو دیا گیا ھے کہ اے ایمان والو عدل کے ساتھ اللہ کی خاطر حق کو تھام کر کھڑے ھو جاؤ اللہ کے گواہ بن کر چاھے وہ گواھی تمہاری اپنی ذات یا تمہارے عزیز و اقارب کے خلاف کیوں نہ ھو ،،،
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَىٰ أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ ۚ إِنْ يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَىٰ بِهِمَا ۖ فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَىٰ أَنْ تَعْدِلُوا ۚ وَإِنْ تَلْوُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ( النساء 135 )