ایک اھم سوال !

آج کل آئی فون اور موبائیل فون میں قرآن اپلیکیشنز میں دستیاب ھے ، جسے لوگ بس میں بیٹھے یا دفتر اور مسجد میں بیٹھے پڑھتے رھتے ھیں ، بیک گراؤنڈ میں روشنی کی وجہ سے آنکھوں پہ اتنا دباؤ بھی نہیں پڑتا ،مگر مسئلہ یہ پیدا ھوتا ھے کہ جب آپ واش روم جاتے ھیں تو فون یا ٹیبلٹ ساتھ رکھنا پڑتا ھے ، کیا اس کی وجہ سے قرآن کی توھین ھوتی ھے ؟
الجواب ،،،،
فون یا ٹیبلٹ میں قرآن اسی طرح ھوتا ھے جس طرح انسان کے دماغ میں ھوتا ھے ،، اور انسان اپنے دماغ والا قرآن ساتھ لے کر باتھ روم بھی جاتا ھے اور ازدواجی حقوق بھی پورے کرتا ھے ، بعض دفعہ بیوی حافظہ ھوتی ھے ،، ان صورتوں میں قرآن کی کوئی توھین نہیں ھوتی کیونکہ وہ صرف میموری میں سگنلز کی صورت میں محفوظ ھے ،، یہی معاملہ فون کے قرآن کا بھی ھے ،وہ قرآن تب ھی ھوتا ھے جب وہ ڈسپلے ھوتا ھے ،جب ڈسپلے نہ ھو تو مقناطیسی سیگنلز کے سوا کچھ نہیں ھوتا ،، آپ اسے ھر جگہ ساتھ لے جا سکتے ھیں اور وضو ،بے وضو نیز جنابت کی حالت میں بھی چھو سکتے ھیں ،،