سازش کا سر درد

سر درد ، سر درد ، سر درد، سر درد
سازش ، سازش ۔، سازش ، سازش ،سازش،
جی سارے فرقے عیسائیوں اور یہودیوں نے ھی بنائے اور ھمارے سارے بڑے بڑے 8 سلنڈر علماء ان فرقوں کو لالی پاپ کی طرح چوس رھے ھیں ،، سارے مزار یہودیوں نے شرک کے لئے بنا کر دیئے ھیں ،ییہودیوں نے اسلام آباد میں آئی نائن سیکٹر میں مساجد کی رجسٹریشن کا دفتر بھی کھول رکھا ھے جہاں فرقوں کو مساجد الاٹ کی جاتی ھیں ،، میلاد و معراج و ستائیسویں کی رات ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر چوری کی بجلی سے مساجد کو بقعہ نور بنانے کے لئے یہود نے الیکٹریشن اپنے خرچے پر دیئے ھیں ،، حیاتی دیوبندی کی نماز مماتی دیوبندی کے پیچھے نہیں ھو سکتی یہ بھی ایک یہودی نے جامعہ اشرفیہ میں اپنے پلانٹ کیئے گئے مفتی کے ذریعے فتوی دیا ھے ،، ھندوستان میں پورے گاؤں کا نکاح دوبارہ یہودیوں نے پڑھوا دیا تھا کیونکہ انہوں نے نمازِ عید دیوبندی امام کے پیچھے پڑھ لی تھی ،، عرض کیا تھا کہ سازش ھمیشہ کمزور کرتا ھے ،جیسا کہ مدینے میں منافق کمزور تھے تو سازشوں سے کام چلاتے تھے ،، طاقتور سازش نہیں کرتا ڈنڈا استعمال کرتا ھے ،، اور کر رھا ھے ،جب ھم طاقتور تھے تو ھم نے بھی ڈنڈا ھی استعمال کیا تھا ،آج وہ ڈنڈا کسی اور کے ھاتھ میں ھے اس لئے اس کو سازش کی ضرورت نہیں ،یہ سازشی تھیوری ھماری ضرورت ھے تا کہ ھم عوام کو بتا سکیں کہ امت کا یہ حال یہودیوں نے سازشوں کے ذریعے کیا ھے ،ھم معصوم تو اللہ کی گائے ھیں