سوال !
اللہ کو کس نے بنایا اور کب بنایا ھے ؟ وہ خود کیسے بن گیا ھے ؟؟
الجواب !
اس سوال کا جو بھی جواب دیا جائے وقت کو پیمانہ بنائے بغیر مکمل نہیں ھو گا ،، جبکہ یہ پیمانہ یعنی وقت خود اللہ پاک کی مخلوق ھے ،، تو پھر بغیر پیمانے کے آپ اس کو کیسے سمجھیں گے ؟ وہ ھمیشہ سے ھے اور ھمیشہ رھے گا ،، اس کو نہ کسی نے بنایا ھے اور نہ ھی جنا ھے ،، انسانی عقل کے لئے کوئی ایسا پیمانہ نہیں بنایا جا سکا جو اسے خدا کی حقیقت سمجھا سکے ، اس لئے وقت ضائع کرنے کی بجائے اس وقت کی تیاری کریں جب اس خالق کا سامنا ھو گا ،، اس وقت وہ تو آپ کے پاس ھو گا مگر وقت آپ کے پاس نہیں ھو گا ،،