سجدے کا سواد لیں
ھو مبارک تمہیں سر جھکانا، پھر بھی اتنی گزارش کروں گا !
دل جھکانا بھی لازم ھے زاھد، سر جھکانا ھی سجدہ نہیں ھے !
نماز میں سجدہ اور رکوع فرض ھیں ،،،،،،، ان کی تسبیح سنت ھے ،، یعنی اگر نہ بھی پڑھی جائے تو مجرد سجدہ ادا کرنے سے فرض ادا ھو جاتا ھے ،،،، اب ھوتا یہ ھے کہ ھم تسبیح کی جلدی میں سجدے کو بھی ضائع کر دیتے ھیں اور سجدہ محسوس بھی نہیں ھوتا کہ ھم سر اٹھا لیتے ھیں ،،، سجدے کو محسوس کیجئے ،،، سجدے کا ذائقہ لیجئے ، یہ تسیح الگ ایک چیز ھے ،، فرشتوں کو صرف سجدہ کرنے کا حکم دیا تھا ،، آدم کی تسبیح پڑھنے کا حکم نہیں دیا تھا ،،،،،،،،
سر سجدے میں رکھ دیجئے اور ایزی ھو جایئے اپنی سانس چھوڑ دیجئے ، وھی سانس جس میں آپ نے دونوں سجدے بھی کرنے ھیں اور تسبیح کی سبسبسبسبسبس بھی کرنی ھے ، اس سانس کو وضو کے استعمال شدہ پانی کی طرح فارغ کر دیجئے اور نئ طویل سانس لیجئے ،، یہ سانس بدن کو سجدہ محسوس کرائے گی صرف ایک منٹ اگر سر رکھا جائے تو بدن کے لئے یہ ایک نئ واردات ھو گی ،،، سجدہ اپ لؤڈ ھو رھا ھے جب اپ لؤڈنگ مکمل ھو گی ،، آپ کی روح اسے محسوس کرے گی ،، پہلی دفعہ وہ سجدے کو نوٹس کرے گا ،،، جب اپنا سر سجدے میں محسوس ھو جائے تو یہ جان لیں کہ آپ کا سر اللہ کے قدموں میں رکھا ھوا ھے ، اب جو تسبیح آپ کے منہ سے نکلے گی وہ اسے سن رھا ھے اور جو کچھ آپ کا دل محسوس کر رھا ھے اسے اللہ بھی محسوس کر رھا ،، اس کے سارے احسانات ، اس کی ساری عظمیتین ذھن میں رکھتے ھوئے اسے شِیرہ بننے دیں اور پھر کہیں سبحان ربی الاعلی ،،،،،،،، ربنا کی بجائے ،، Possessive Mode میں میرا رب قرب بڑھانے کے لئے کہا گیا ھے ،، جس طرح کوئی بچا دوڑ کر دونوں ہاتھ اپنے ابا کے گلے میں ڈال دے اور اپنے جسم کو ڈھال کی طرح استعمال کرتے ھوئے دوسرے بہن بھائیوں کو پاس نہ پھٹکنے دے اور اپنا آپ پیار کی الفی سے ابا کے ساتھ چمٹا کر کہے ،،میرا ابو ،، ھمارا ابو نہیں اس وقت میری Access ھے اس تک ،، اس لئے میرا ھے ،، وہ ساری کائنات کا رب ھے مگر اس وقت میں نے اس کے قدم تھام کر سر ان پہ رکھا ھوا ھے ،، میرا رب ھے اور کیا ھی اعلی رب ھے ،،،،،،،،،، جس نے مجھ جیسے گنہگار کو اپنی ذات تک رسائی بخشی ھے ،، ،،
جب حضرت عیسی علیہ السلام نے ایک طوائف کو توبہ کرائی اور اس نے عطر آپ کے کپڑوں پہ ملا تو جس کوڑھی کو آپ کے ھاتھ سے شفا ملی تھی اس کی تیوریوں پہ بل پڑ گئے اور اس نے کہا کہ اے استاد آپ ایک ناپاک عورت کو اپنے بالوں اور کپڑوں کو ھاتھ لگانے دیتے ھیں ؟ آپ نے فرمایا جس طرح اللہ نے تمہارے بدبودار بدن کو میرے ھاتھوں شفا دے کر اس کی بدبو دور کر دی ھے اسی طرح اس کی بدبودار روح کو بھی شفا دے کر اس کی بو دور کر دی ھے ،،،،، میں تو اللہ کا بندہ ھوں کہ جس کو اس نے اظہار تشکر کے طور پہ عطر مل دیا ھے ،، کیا اس کا سر رب جلیل کے قدموں میں نہیں ھوتا جب وہ اسے سجدے میں اس کے سامنے رکھ دیتی ھے ؟