اگر ھمارا اثاثہ ھمارا مستقبل ، ھمارے بچے ،پڑھے لکھے اور سوچنے والے ،،،،،،،،،،،
اپنے مسائل اپنے اشکالات ، اپنے وسوسے خود ھماری وال پر ڈسکس کر لیں اور ان کو مناسب انداز میں جواب مل جائے ،،،،،،،،، تو کیا ضروری ھے کہ وہ ملحدین کے پیج پر پوتڑے دھونے جائیں ، وہ اللہ کے وجود سے لے کر نبئ کریمﷺ کی رسالت تک ھر وہ بات جس پہ ان کا دل مطمئن نہ ھو اور وہ صرف لکیر کے فقیر بن کر رھنا اپنی توھین سمجھتے ھیں تو جی بسم اللہ وہ ان باکس اپنے سوالات کریں ، فتوی نہیں لگایا جائے گا اور نہ ان کی نیت پہ شک کیا جائے گا ،، جس کو مانا ھے اس کو جاننا ان کا حق ھے ،، اگر مناسب سمجھا جائے گا تو ان کے سوال کے ساتھ جواب بھی وال پہ لگا دیا جائے گا ، ورنہ امانت رھے گا ،،