سوال !
قاری صاحب سلام۔
پوچھنا یہ تھا کیا آدم علیہ السلام نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا مانگی تو انکی دعا قبول ہوئی تھی؟
الجواب !
قرآن کہتا ھے ،، قالا ربنا ظلمنا انفسنا و ان لم تغفرلنا و ترحمنا لنکونن من الخاسرین ،، ( دونوں نے کہا کہ اے رب ھمارے ،، ھم اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے ھیں اور اگر تو نے ھمیں معاف نہ کیا اور ھم دونوں پر رحم نہ فرمایا تو ھم یقیناً خسارہ پانے والوں میں سے ھو جائیں گے – الاعراف،23) کہا تھا ،، باقی سب کہانیاں ھیں اور ان کہانیوں پہ یقین کرنا اللہ کے قول کو جھوٹا کہنا اور قرآن کی تکذیب کرنا ھے !