بہترین سیاست دان وھی ھوتا ھے جو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے نہ صرف اپنی پارٹی کے اھم ممبران سے بلکہ عام ورکر سے بھی اجلاس بلا کر مشورہ کرے ، اپنے مخالفین تک کو لے کر ٹیبل پہ بیٹھے اور راتوں کی نیند حرام کر کے ان سے مشاورت کرے – اسمبلی اجلاس کی ضرورت پڑے تو ایک لمحہ دیر نہ کرے اور جب تک اراکین بحث کرنا چاھیں انہیں بحث کرنے دے ، ان کو دل کا غبار نکالنے دے کیونکہ کل انہوں نے بھی اپنے ووٹرز کو جواب دینا ھے کہ انہوں نے ملک و قوم کے مفاد کے لئے کیسی کیسی اھم بحث کی ھے ، اس کے بعد وہ کمرے میں بند ھو کر خوب غور و فکر کرے اور پھر ،،،،
ملکی مفاد کے پیش نظر،،،






‘ آرمی چیف کی بات مان لے !