آپ ایک خاص میک کی کار لیتے ھیں ، مثلاً ٹویوٹا کیمری ،، ھونڈا کار وغیرہ تو اچانک آپ کو محسوس ھوتا ھے کہ ھر دوسری یا تیسری کار آپ کی کار کے میک کی ھے ،، جب کہ اپنی کار خریدنے سے پہلے آپ کو اندازہ نہیں ھوتا کہ اتنی تعداد میں کیمری یا ھونڈا روڈ پر ھیں، یہ اچانک کیمری اور ھونڈا زیادہ کیوں ھو گئ ھیں ؟ ان کی تعداد پہلے بھی اتنی ھی تھی ،، بس جناب کی توجہ اب بڑھ گئ ھے اپنی کار جسی کاروں کی طرف یوں آپ کو اپنی گاڑی کی اھمیت کا بھی اندازہ ھوتا ھے ،، بالکل اسی طرح جب آپ نیک ھوتے ھیں تو آپ کو دوسرے بھی اپنے جیسے بہت مل جاتے ھیں کیونکہ آپ کو اپنے جیسوں کی تلاش ھوتی ھے ،، اسی طرح برے انسان کی نظر برائی والے کو تلاش کرتی ھے اور اسے معاشرے میں برائی ھی برائی نظر آتی ھے ! اگر آپ نیک ھیں تو آپ کو دیگر مذاھب میں بھی نیکیاں نظر آ جائیں گے ،، بس زاویہِ نگاہ تبدیل مثبت ھونا ضروری ھے !