روز روز قیامت کی پیش گوئیوں سے خوفزدہ مت ھوا کریں ،،
جب تک مٹی کا یہ پتلا کائنات کا آخری راز دریافت نہیں کر لیتا قیامت نہیں آئے گی ،،،،،،
سنريهم آياتنا في الآفاق وفي أنفسهم حتى يتبين لهم أنه الحق ( حم -السجدہ-53)
آپ کا بچہ جوتیوں میں گڈ مڈ کی گئ آپ کی جوتی ڈھونڈ لے تو آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رھتا ،، انسان جب کائنات کے رازوں سے پردے ھٹاتا ھے ،، جب انسان کے اندر کے راز کھولتا ھے ڈی این اے اور جینز کی دنیا دریافت کرتا ھے تو آپ کیا سمجھتے ھیں کہ آسمانوں پہ کیا منظر ھوتا ھو گا ؟ شب براتیں منائی جاتی ھیں ان کامیابیوں پہ ،، فرشتوں سے کہا گیا تھا ناں کہ ان چیزوں کے نام تم بھی بتا دو ،،،پھر آدم علیہ السلام سے کہا تھا کہ اچھا تمہی ان کو بتا دو ،،، اب فرشتوں سے کیا کیا خطاب ھوتے ھونگے ؟ الم اقل لکم انی اعلم ما لا تعلمون ،، نفل نمازیں عبادات وغیرہ یہ سب فرشتوں کے لئے معلوم ھیں ،، انسان جب راتوں کو جاگ کر نامعلوم کو دریافت کرتا ھے تو رب کے فخر کا سامان کرتا ھے کہ ” یہ مٹی کی مورت بڑی چیز ھے ” یہ واقعی مسجود الملائکہ ھونے کے قابل تھا ،،،،، جب تک انسان بلیک ھول کے سامنے کھڑا ھو کر آواز نہین دیتا کہ مجھے اندر آنے دے اے میرے خالق ،،،،، تب تک قیامت نہیں آئے گی ،،