چند عجیب الخلقت بچوں کی تصویریں لگا کر ملحد اعتراض کرتے ھیں کہ اللہ پاک کہتا ھے کہ تم بار بار نظر دوڑا کر دیکھو میری تخلیق میں کوئی خلل نہ پاؤ گے ،،تو یہ کیا تماشا ھے ؟
الجواب !
جن آیات کا حوالہ دیا گیا ھے ان میں آسمان کی تخلیق کی بات کی گئ اور اور کائنات میں آپس کے ربط کا ذکر ھے کہ کہیں بھی کوئی Gap نہیں ھے خلا نہیں ھے بلکہ خلا بھی فضاء اور سیاروں سے ربط رکھتا ھے ،، اور سائنس نے ثابت کر دیا ھے کہ آج اگر ھم 14 ارب لائٹ ایئرز ( 14 ارب نوری سال ) کے فاصلے سے سگنل وصول کر رھے ھیں تو واقعی کائنات میں خلا نہیں ھے اگر ھوتا تو یہ سگلز کہیں کھو جاتے ،، 30 ھزار سال پھٹنے والے سیارے کی تصویر آج بی بی سی نے لگا دی ھے وہ شعلہ اب جا کر ریکارڈ ھوا ھے وہ لمحہ 30 ھزار سال بعد ھمیں نظر آیا ھے ،، تو اللہ پاک کا دعوی سچا ھے تم نے دوربینیں لگا کر کر بھی تصدیق کر لی ھے اور سگنلز وصول کر کے بھی ،،
” الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقاً مَّا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِن تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ البَصَرَ هَلْ تَرَى مِن فُطُورٍ * ثُمَّ ارْجِعِ البَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ البَصَرُ خَاسِئاً وَهُوَ حَسِيرٌ ” (الملك:3، 4) …