سوال ان کے جواب ھمارے !
اگر قرآن پڑھتے وہ نومسلم، یہ پوچھ بیٹھے کہ قاری صاحب قرآن میں تو اللہ کہتا ہے ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو قرآن کے ساتھ حکمت بھی دی ہے، قرآن تو اپنے پڑھا دیا حکمت کب پڑھائے گے، اور کیا حکمت پڑھ کر میں صرف قرآن والا مسلمان رہوں گا یا وہ والا بن جاؤں گا جس کا آپ کو اندیشہ ہے،پھر؟ محمد سلمان شیخ
جواب !
ایک فلسفی کسی کنوئیں کے پاس سے گزرا جس کے رہٹ پہ ایک بیل جتا ھوا چل رھا تھا جس کے گلے میں گھنٹی بندی ھوئی تھی جو ٹن ٹن کر رھی تھی ،،،،،،،،، فلسفی نے سوال کیا کہ یہ بیل کے گلے میں گھنٹی کیوں بندھی ھے ؟ اس لئے کہ جب تک گھنٹی کی آواز آتی رھتی ھے مجھے پتہ چلتا رھتا ھے کہ بیل چل رھا ھے اور جب گھنٹی کی آواز رک جاتی ھے تو میں سمجھ جاتا ھوں کہ بیل ہڈ حرام کھڑا ھو گیا ھے ،،، کسان نے جواب دیا ،، اور اگر بیل ایک جگہ کھڑا ھو کر سر ھلاتا رھے تو ؟ فلسفی نے یارکر کرایا ،،،،،،،،، معاف کیجئے گا یہ بیل ھے فلسفی نہیں ،، کسان نے یارکر کو چھکے میں تبدیل کرتے ھوئے جواب دیا ،،،،،،، محترم محمد سلمان شیخ صاحب غیر مسلم ،غیر مسلم ھوتا ھے ،، ابھی مسلمان نہیں ھوا کہ بال کی کھال اتارے گا ، اور چینوٹیوں کا میکہ پوچھے گا ،،،، قرآن کی دعوت کامل اور مکمل ھے ، حکمت سے پر ھے ، اللہ اپنے بندوں کو بلانا بخوبی جانتا ھے ، وہ اس کی دعوت سن کر گناھوں کے پہاڑ سے اسی طرح اس کی رحمت کے سمندر کی طرف لپکتے ھیں جس طرح پہاڑی علاقوں سے پانی سر پٹختتا ،پتھروں کو کاٹتا زور و شور سے سمندر کی طرف کی طرف لپکتا ھے ،،،،،،، آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر تو وہ اندر آ کر دیکھتا ھے کہ حکمت کے نام پر یار لوگوں نے کیا کیا گھڑاگ کھڑے کر رکھے ھیں ، اگر آپ کے بقول آپ کی حوالہ دی گئ حکمت قرآن کی دعوت کی طرح دوٹوک ھے تو مسلمان چودہ سو پینتیس سال سے دن میں پانچ بار پڑھی جانے والی عبادت کی پہلی تکبیرِ اولی سے لے کر سلام پھیرے جانے تک مختلف فیہ کیوں ھیں ؟