ذوالفقار ناصر فوت ھو گئے ھیں ،انہوں نے ورثے میں 100 روپے چھوڑے ھیں جبکہ ورثاء میں
– باپ – ماں – بیٹی اور پوتی چھوڑی ھے ،، تقسیم وراثت کی شرائط تمام موجود ھیں ،وراثت نقسیم کیجئے !
وضاحت – تقسیم کی شرائط !
1- وجود الکل ،، تمام ورثاء زندہ ھوں –
2- بلوغ الکُل ، تمام ورثاء بالغ ھوں یعنی شادی کی عمر کو پہچ چکے ھوں ،،
3- رضاء الکل ،،، تمام اس تقسیم پہ راضی ھوں ،،
4- اسلام الکل ،تمام ورثاء مسلمان ھوں ،،
وراثت کی تقسیم کا کلیہ !!
حصہ تقسیمِ مسئلہ (24) ضربِ ترکہ = متعلقہ وارث کا حصہ ،
1- والد – چھٹا حصہ/ 4 تقسیمِ 24، ضرب 100 = 16.66 روپے
2- والدہ چھٹا حصہ/ 4 تقسیم 24 ضرب 100= 16.66 روپے
3- بیٹی – نصف / 12 تقسیم 24 ضرب 100= 50 روپے
4- پوتی دوتہائی کا بقایا، 4 تقسیم 24 ضرب 100=16.66 روپے ،،
حصے کو 24 پر تقسیم کیا جائے تو حصے کا عدد حاصل ھوتا ھے مثلاً بیوی کا آٹھواں حصہ ھے تو 8 تقسیمِ 24 = 3 یا والد کا چھٹا ھے تو 6 تقسیم 24 = 4 ،، اب تقسیم میں یہی عدد استعمال کیا جائے گا !
( نوٹ ) 100 کی جگہ پہ ایک کروڑ بھی لکھا جا سکتا ھے ،دس لاکھ بھی ،جو ترکہ دستیاب ھو وہ لکھ کر حصہ نکال لیں ،کیلکولیٹر استعمال فرمائیں