کسی کی محبت میں مبتلا ھونے کا لٹمس ٹیسٹ کیا ھے ؟

جب آپ کا موصوف یا موصوفہ کا دوسروں کی طرف متوجہ ھونا ، ان کے ساتھ بے تکلف ھو کر کمنٹس کرنا برا لگنے لگے اور آپ جیلس ھو جائیں ،پنجابی میں پہانبڑ بلنا شروع ھو جائیں ، تو سمجھ لیں کہ آپ ایبولا وائرس کا شکار ھوگئے ،،
یہیں سے وہ لغز بھی حل ھوتی ھے کہ بیوی شوھر سے محبت کرتی ھے تو اس کا سگی ماں کو وقت دینا بھی اسے جیلس کر دیتا ھے ، ماں بیٹے سے محبت کرتی ھے تو اس کا بیوی سے زیادہ چمٹے رھنا ، ھر وقت کمرے میں گھسا رھنا زھر لگتا ھے ،، اولاد والدین سے محبت کرتی ھے تو ایک بھائی دوسرے بھائی کے ساتھ والدین کا زیادہ پیار پسند نہیں کرتا اور جیلس ھو جاتا ھے ،، سورہ یوسف کی ابتدا سے انتہا تک بھائیوں کا یہ بغض کھُل کھُل جاتا ھے ، لیوسف و اخوہ احب الی ابینا منا و نحن عصبہ ، ان ابانا لفی ضلالٍ مبین