پردہ اور پردہ نشیں ۔

پردہ اور پردہ نشیں ۔
قاری صاب امید ہے آپ خیریت سے ہیں۔
آپ سے ایک درخواست تھی۔پلیز عورت کے پردے کے لئے اس کا ڈریس کوڈ کیا ہونا چاہئے قرآن اور سنت کی روشنی میں۔؟
پلیز یہ بتائیے کہ ایک مرلے یا پانچ مرلے یا ڈھائی مرلے کے گھروں میں جہاں دیور جیٹھ بھی رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔وہاں اس غضب کی گرمی میں پردہ کیسے کیا جائے۔؟
۔اکثر باتھ رومز کامن ہوتے ہیں
۔ صفائ کچن کپڑے دھونے ایک ہی صحن ہوتا ہے
تو منہ سر لپیٹ کر کیسے کام ہو؟
الجواب ۔
عورت پر چہرہ ڈھانپنا نہ گھر میں فرض ہے نہ باہر فرض ہے ، البتہ مرد کا بیوی کو گھر بنا کر دینا فرض ہے, مرد خرچے والا فرض تو پورا نہیں کرتا البتہ بیوی کا چہرہ لپیٹ کر اسلام کا چیمپئن بنتا ہے اور آیتیں پڑھ پڑھ سناتا ہے ، بھائی صیب اگر آپ کی استطاعت نہیں گھر بنانے کی اور بیوی آپ کی سیانی فیملی کے ساتھ گزارہ کر رہی ہے تو آپ اس کے شکر گزار ہوں نہ کہ اس کا منہ لپیٹنے کی کوشش فرمائیں۔ وہ آپ کے ساتھ تعاون کر رہی ہے آپ کے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ رہ رہی ہے، آپ بھی تھوڑی سی سہولت اس کو دیں۔ دیور موت ہے تو موت کو گھر سے نکالیں اور ایدھی والوں کے یہاں بھیج دیں ان کی ایمبولینس چلا کر صدقہ جاریہ بنے اور وہیں رہے۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ اگر آپکی بیوی دیور کو اچھی لگتی ہے تو آپکی بیوی دیور کے ساتھ منہ کالا کر لے گی؟ آپ جب باہر نکلتے ہیں اور دائیں بائیں بغیر منہ ڈھانپے عورتیں دیکھتے ہیں تو کیا ہوتا ہے ؟ یہی کچھ دیور کے ساتھ ھوتا ھے۔
الگ گھر بنائیں ، والدین اور بہنوں کو ساتھ رکھیں بھائی کی شادی کر دیں شادی کی عمر نہیں تو سابقہ گھر میں رہے اور کھانا کھا جایا کرے۔ امی ابو اس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو جی بسم اللہ ان کو خرچہ دے دیں ۔ اور اگر دیور کا اتنا ڈر ہے تو پہلے دیور کو ہی ویاہ دینا تھا ڈر ختم ہو جاتا تم بعد میں شادی کر سکتے تھے۔ ویسے جیٹھ موت ہے کا مطلب جیٹھ سے منہ چھپاؤ نہیں تھا بلکہ "جیٹھ موت ہے اس کو گھر سے دور رکھو "مطلب بنتا ہے۔ گھر میں رہ کر منہ چھپانے والی زیادہ attraction لیتی ہے فار یور کائنڈ انفارمیشن ۔ پردہ باھر مستحب ہے ، تفصیلی پوسٹ لگا رہا ہوں موبائل چارج کر لیں ۔
قاری حنیف ڈار بسلسلہ نشر مکرر