مرزائی سانپ

قادیانیوں کے بارے میں مخبوط الحواس کا علم بہت ناقص ھے ، میں ختمِ نبوت کا جنرل سیکرٹری رھا ھوں اور میرے پاس ان کے لٹریچر کے صندوق بھرے پڑے تھے ،، آج پاکستان جو کچھ بھگت رھا ھے وہ ان قادیانیوں کی وجہ سے ھے ، ان لوگوں نے ایک میمورنڈم تیار کر کے وائسرائے سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مسلمان نہیں ھیں بلکہ الگ امت ھیں اس لئے ان کو الگ علاقہ دیا جائے ،، اسی میمورنڈم کو بنیاد بنا کر انگریز نے مرزائیوں کو مسلم قوم سے الگ مان کر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا تھا اور تحصیل فیروزپور میں ھندوؤں کو اکثریت مان کر اسے ھندوستان کے حوالے کر دیا ،جو لوگ کہتے ھیں کہ انگریز نے راتوں رات نقشہ تبدیل کر دیا ،،انگریز بے ایمان نہیں تھا ، اس نے ان کی درخواست پر فیصلہ کیا تھا ،، ھم سے پہلے مرزائیوں نے ھمیں غیر مسلم قرار دیا تھا ،ھمارے جنازے پڑھنے پر پابندی لگائی یہانتک کہ بچوں کے جنازے پڑھنے کے بارے میں ایک سوال کیا گیا کہ جناب وہ تو معصوم ھیں ، اس پر جواب دیا گیا کہ پھر ھندو ،عیسائی بچے بھی معصوم ھیں ان کے جنازے کیوں نہیں پڑھتے ؟ نیز پاکستان بننے سے پہلے بہاولپور کی عدالت ان کو غیر مسلم قرار دے چکی تھی ،، یہ ایک فطری بات ھے کہ جب بھی کوئی نیا نبی آتا ھے تو کچھ لوگ اس کا اقرار کرتے ھیں تو کچھ اس کا انکار کرتے ھیں ،،معاشرہ کبھی بھی کسی نبی کے اعلانِ نبوت کے بعد ایک حال پہ نہیں رھتا ،، یہ بات مرزا نے کھل کر کہی ھے کہ جو موسی کو مانتا ھے اور عیسی کو نہیں مانتا وہ کافر ھے ،جو عیسی کو مانتا ھے محمد ﷺ کو نہیں مانتا وہ کافر ھے ،، جو محمدﷺ کو مانتا ھے اور مجھے نبی نہیں مانتا وہ کافر ھے ،، اس کے بعد مسلمانوں کے پاس کوئی آپشن ھی باقی نہیں بچتا تھا کہ یا تو وہ خود کا کافر اکثریت مان کر مرزائیوں کو مسلمان مان لیں یا پھر خود کو مسلم اکثریت مان کر مرزائی امت کو کافر مان لیں ،، یہی بات سر ظفراللہ نے کہی تھی جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے وزیرِ خارجہ اور حکومت کا حصہ ھوتے ھوئے قائدِ اعظم کا جنازہ کیوں نہیں پڑھا ؟ تو اس نے کہا تھا کہ آپ مجھے ایک مسلمان حکومت کا غیر مسلم وزیر سمجھ لیں یا غیر مسلم حکومت کا مسلم وزیر ،، یہ جو کلمے کا دھوکا دیتے ھیں اور جس کی وجہ سے ان کے کلمے پہ پابندی لگائی گئ ھے اس کلمے میں محمد سے مراد مدینے والے محمد ﷺ نہیں بلکہ قادیان والا جعلی محمد مراد ھے ، وہ خود کہتا ھے کہ میرا نام سورہ صف میں احمد رکھا گیا ھے ،، اسی لئے ھم ان کو احمدی نہیں کہتے بلکہ قادیانی کہتے ھیں ،، کبھی مرزائیوں پر پوسٹ لکھی تو ریفرینسز کے ساتھ تفصیل بیان کرونگا ، ان شاء اللہ