فتنہ مہدیت

فتنہ مہدیت !
اسلامی خلافت کو جتنا نقصان فتنہ مہدیت نے پہنچایا ھے ،شاید ھلاکو نے بھی نہیں پہچایا،، بلکہ ھلاکو آیا ھی اس وقت ھے جب نت نئے نویلے ساون کی کھمیوں کی طرح اگنے والے مہدیوں نے اسلامی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دی تھی تھی،اسلامی خلافت اس حد تک کمزور ھو چکی تھی کہ بحرین کے مہدی صاحب جو حجرِ اسود اکھاڑ کر بحرین لے آئے تھے 22 سال کی مسلسل کوشش کے باوجود خلیفہ اسے واپس نہیں چھین سکا تھا،،آخر کار تاوان ادا کر کے حجرِ اسود کو واگزار کرایا گیا اور 22 سال تک لوگ حجرِ اسود کے سوراخ کو ھی ھاتھ لگا کر طواف کرتے رھے،، آج کل بھی ھر اسلامی ملک کی جیل میں ایک دو مہدی اعزازاً قید کاٹ رھے ھیں، اپنے یہاں بھی ایک دو کیس پائے جاتے ھیں،جیسے یوسف کذاب اور ریاض گوھرشاھی،، جبکہ غلام احمد قادیانی نے بھی اپنی نبوت کی بنیاد دعوی مہدیت پر رکھی تھی ! آپ نے شاید وہ کلپ دیکھا ھو جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے فورم پر ایک عرب عالم کے خطاب کے دوران سوال کرنے والوں کی صف میں کھڑے ایک مالاباری ٹائپ پینٹ شرٹ مین ملبوس نوجوان نے اچانک دعوی کر دیا،، آئی ایم امام مھندی،،عالم کی عینک گرتے گرتے بچی،انہوں نے عینک کو سیدھا کر کے اسے غور سے دیکھا اور مکالمہ شروع کیا کہ وہ تو عرب ھو گا کیا تمہیں عربی آتی ھے،اس نے کہا ” yes ” اور عربی بولنا شروع کر دیا،،الحمد للہ رب العالمین،، الرحمان الرحیم،، عربی کا accent بھی مڈراس ٹائپ تھا،،، تو اس فتنے کی حقیقت کیا ھے اور یہ امام مھدی والی بارودی سرنگ کس نے اسلام کی بنیاد مین رکھی ھے،،اس دین کی بنیاد میں کہ جو قیامت تک مکمل ھو چکا ھے،اتنا مکمل کہ نبوت اور وحی کا رابطہ بھی منقطع کر دیا گیا ھے،،وہ کون ھیں جنہیں اسلام کی فکر اللہ سے بھی بڑھ کر ھے،،، اور انہیں ایک صاحبِ وحی امام کی ضرورت ھر وقت محسوس ھوتی ھے،، ایسا مھدی کہ جس کی شان محمدﷺ سے بھی بڑھ کر ھے ،کیونکہ محمدﷺ مصطفی ﷺ کے لئے تو آسمان سے آواز نہیں آئی تھی کہ یہ میرا آخری نبی ھے اس پر ایمان لاؤ،،شاید آ جاتی تو مکے والے سارے مسلمان ھو جاتے اور نبیﷺ کو بھی اتنا نہ ستایا جاتا،، جبکہ مہدی کے لئے آسمان سے آوازیں آئیں گی کہ اس پر ایمان لاؤ یہ مہدی ھے