حمیت نام تھا جس کا گئ تیمور کے گھر سے

دنیا بھر میں سیاست دانوں پر مقدمے بنتے ہیں ،سیاسی بھی اور فوجداری بھی ، ملائیشیا کے انور ابراھیم نے کتنے سال قید کاٹی ھے ، سزا سے پہلے وہ ضمانت پر بھی رھے مگر کبھی بیرون ملک نہیں بھاگے ، انڈیا کے بڑے بڑے مشہور اور پاپولر سیاستدانوں پر مقدمے بنے گھوٹالے کے بھی اور دیگر فوجداری بھی ، پھر ان کی بحریہ کے سربراہ ، کئ سابقہ آرمی چیف آف اسٹاف اور دیگر بڑے بڑے جرنیلوں پر کک بیکس اور میدان جنگ کی کسی غلطی کی وجہ سے کورٹ مارشل بھی ھوئے مگر مجال ھے جو کوئی ملک سے فرار ھو کر باھر جا بیٹھا ھو یا آرمی نے اس کو اپنی ناک کا مسئلہ بنایا ھو ،اس کی وجہ یہ ھے کہ ان کو معلوم ھے کہ دنیا کا کوئی ملک ھمیں پناہ نہیں دے سکے گا ،ہماری حکومت ہمیں ھر قیمت پر واپس لے آئے گی
،، ایک ھمارے ملک کے سیاستدان اور فوجی رائنما ھی ایسے بےغیرت اور انگلش فلموں میں ماں کی نسبت سے دی جانے والی گالی ہیں کہ ادھر ذرا گرفتاری یا مقدمے کے آثار نظر آئے اور ادھر یہ محب وطن دم دبا کر کسی نہ کسی بہانے نکل بھاگے اور ججز کو اچھی طرح معلوم ھوتا ھے کہ یہ بہانہ کر کے بھاگ رھے ہیں ، اس کے باوجود ان کو فرار کا موقع فراھم کرتے ہیں کیونکہ بڑے لوگوں کو جیل بھیجنا یہ بھی افورڈ نہیں کر سکتے ،، جبکہ یہاں اسٹیبلشمنٹ کریمنلز کو خود باھر بھیج کر جان چھڑا لیتی اور اپنے لئے مزید اختیارات کی خاطر سمجھوتہ کر لیتی ھے ، پہلے بھی الطاف انہوں نے ھی بنایا تھا اور اب نواز شریف بھی الطاف بننے کے چکر میں ہے کہ باھر بیٹھ کر پارٹی اور حکومت کو ریموٹ کنٹرول سے چلائے گا !
یاد رکھیں جو سیاستدان بھی بیرون ملک فرار ھوتا ھے وہ یقیناً اپنے ملک کے مفادات کمپرومائز کرتا ھے اور جس ملک میں رھتا ھے وھاں کے مفادات کے لئے کام کرتا ھے یا کام کرنے کا وعدہ کرتا ھے کہ وہ جب بھی اقتدار میں آیا اس ملک کی خدمت کرے گا ، یہی وجہ ھے کہ اس ملک کے شہریوں پر نہ یہ مقدمہ چلنے دیتے ہیں اور نہ ھی سزا ھونے دیتے ہیں چپ کر کے پرائیویٹ جہاز پر فرار کرا دیتے ہیں ، اگر میاں نواز شریف واپس نہیں آتا اور بیوی کی بیماری کا بہانہ بنا کر خود بھی وھاں ڈیرے جما لیتا ھے تو اس کی اور پرویز مشرف دونوں کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے کروا کر واپس بلوانا چاھئے اور اس کو قومی انا کا مسئلہ بنا کر ڈیل کرنا چاہئے تا کہ آئندہ ان سیاستدانوں اور جرنیلوں کو پتہ چلے کہ یہ کرپشن کر کے کہیں بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے ،، یقین جانیں کرپشن روکنے کے لئے مزید کوئی قانون بنانے کی ضرورت ہی نہیں رھے گی ، یہ کبھی کرپشن نہیں کریں گے ، بس چوھوں کے چھپنے والے بل بند کر دیں ،،