جو ھم سے محبت کرتا ھے

وہ ھمارے ایمان و استقامت کی دعا کرے ،، اللہ کے رسولﷺ کی مجلس لگی تھی ،، ایک بندہ گزرا ،میرے جیسا ،،،،،،،، آپ جیسے ایک بندے نے عرض کیا کہ ” اے اللہ کے رسول ﷺ یہ شخص جو ابھی گزرا ھے ، مجھے اس سے بہت محبت ھے ،، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم نے اس کو بتایا ھے ؟ اس نے عرض کیا کہ جی نہیں ،، اللہ کے رسول ﷺ نے اسے دوڑایا کہ جاؤ اسے جا کر بتا کر آؤ،، اور مجمعے سے فرمایا کہ تم میں سے جو بھی کسی سے فی سبیل اللہ محبت کرتا ھے وہ اسے ضرور بتائے ،، مقصد یہ ھے کہ ایک تو وہ شخص اپنی اس نیکی پہ جم جائے جس کی وجہ سے تم اس سے محبت کرتے ھو ،،،،،،، دوسرا وہ جان لے کہ کچھ لوگ اس سے محبت کرتے ھیں لہذا کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس کی وجہ سے محبت کرنے والوں کے دل ٹوٹ جائیں ،،،،،،، محب اپنے محبوب کے دل کا خیال اپنے دل سے بڑھ کر کرتے ھیں ،