تقدیر اور انسان

اللہ پاک نے انسان کو جس طور پر بنایا ھے،، اور بلا تفریق و تعصب ان میں سے ھر ایک کو یکساں مواقع سے نوازا ھے،، عام آدمی ھو یا کسی نبی کا باپ،بیٹا،بیوی یا کوئی اور رشتہ دار، سب کو برابر مواقع فراھم کیئے ھیں،، اپنے اس عدل و انصاف پر اللہ نے قسم کھائی ھے ،،، و نفسٍ وما سوۜاھا ،، فألھمھا فجورَھا و تقواھا،، اور قسم ھے نفس کی اور جس عدل سے اسے نافرمانی اور فرمانبرداری کا موقع دیا گیا! یہ موقع فرعون کے پاس بھی تھا،، اور اللہ پاک نے موسی علیہ السلام اور ھارون علیہ السلام ،دونوں بھائیوں کو الگ الگ کہا کہ اس سے نرمی اور تہذیب کے دائرے میں بات کرنی ھے،اور یہ امید لے کر بات کرنی ھے کہ شاید وہ ھدایت کے موقعے سے فائدہ اٹھا لے،، اور اگر وہ یہ موقع ضائع کر دے تو کم از کم تم اس کا سبب نہ بنو ! کہ فرعون قیامت کو کہہ دے کہ اس نے بات ھی اس طرح کی کہ میرا کھوپڑا گھوم گیا( کلمہ پڑھ اوئے کافرا،،کافر کافر فرعونا کافر ) پھر فرعون نے ڈوبتے وقت ایمان لا کر یہ ثابت کر دیا کہ اگر وہ چاھتا تو اس سے پہلے بھی ایمان لا سکتا تھا،،اس کو یہ صلاحیت واقعتاً عطا کی گئی تھی،، اور اگر فرعون جیسے دعوی خدائی کرنے والے کو دی گئی تھی تو ابوجہل اور ابولہب کو بھی یقیناً دی گئی تھی،، اللہ کو سیاست کرنے کی کیا ضرورت ھے ؟ تقدیر کو ھماری زبان میں قدرت کہتے ھیں،،یعنی نیکی اور بدی کرنے کی قدرت اور موقع اللہ پاک کی طرف سے دیا گیا ھے،، پیسے نکلوانے والی مشین آپ نے دیکھی بھی ھو گی اور استعمال بھی کی ھو گی،، اس کی ساری سیٹنگز اور پروگرامنگ بینک کی طرف سے کی گئی ھے،، یہ بینک کی جانب سے اس مشین کی تقدیر ھے ،اب اس تقدیر کو آپ نے بینک کی مرتب کردہ شرائط کے ساتھ استعمال کرنا ھے،اگر آپ نے غلط پاس ورڈ مار دیا اور آپ کا کارڈ سٹک ھو گیا،تو آپ تقدیر بنانے والے یعنی بینک کو الزام نہیں دے سکتے،، جب بندہ بیلنس انکوائری والا بٹن دباتا ھے تو متعلقہ تفصیلات سامنے آ جائیں گی،،جب کیش ودڈرال کا بٹن دباتا ھے تو کیش کے آپشنز سامنے آ جاتے ھیں،، 200 چاھئے یا 100 چاھئے یا دیگر اماؤنٹ چاھئے،، آپ اس مشین کی پروگرامنگ تبدیل نہیں کر سکتے،، البتہ خیر یا شر کے بٹن دبا سکتے ھیں،، اب بینک نے اس کی حد اگر 5000 درھم رکھی ھے تو اپ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ درھم بھی ھو تو آپ 24 گھنٹے میں 5000 ھزار سے زیادہ نہیں نکلوا سکتے،، اور اگر اکاؤںٹ میں 500 ھے تو آپ 5000 ٹائپ کر کے 5 ھزار نہیں نکلوا سکتے اور لمٹ کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھا سکتے،، آپکے اکاونٹ میں بھی کچھ ھونا چاھئے،، و من اراد الاخرۃ و سعی لہا سعیہا،،، اولئک کان سعیھم مشکورا،، جو آخرت کا ارادہ کرے اور اس اخرت والے اکاؤنٹ میں کچھ بیلنس بھی ڈالے،، ھم کبھی بھی اس کی جنت کا راستہ اس وجہ سے نہیں روکیں گے کہ اس کی تقدیر میں جہنمی ھونا لکھا تھا، یہ کدھر منہ اٹھائے جا رھا ھے،، کیکر کا درخت بو کر اس کے ساتھ انگور لگنے کی دعائیں کرنا اور کرانا،، اللہ پر ایمان نہیں بلکہ اللہ کی توھین ھے،،کہ تو اپنی سیٹنگ تبدیل کر،،تو اپنی سنت تبدیل کر کے کیکر کے ساتھ انگور لگانا شروع کر دے،، ھم اپنی خو نہیں بدلیں گے،،ھم کیکر ھی بوئیں گے،