میر المومنین حضرت عمر فاروقؓ دعا مانگا کرتے تھے

اللھم ارزقنی شھادۃً فی سبیلک واجعل موتی ببلدِ رسولک َ ﷺ ( بخاری )
اے اللہ مجھے شہادت کی موت نصیب فرما اور میری موت اپنے رسول ﷺ کے شھر میں مقدر فرما !
اللہ پاک نے مدینے میں ھی شھادت عطا کر کے نبی ﷺ کے قدموں میں جگہ بھی عطا فرما دی ، گویا ” ولدینا مزید ” کا وعدہ پورا کر دیا !
مولانا یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ ھمیشہ شہادت کی موت کی دعا مانگا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے ، اللہ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ،اگرچہ میرا کام اور میری عمر دونوں میدانِ جنگ کی اجازت نہیں دیتے مگر میرا اللہ ھر چیز پر قادر ھے ، وقت آیا تو اللہ پاک نے اپنے گھر کے سامنے ھی شہادت نصیب کر دی !