ایک وسوسہ اور اس کا جواب

ایک بچے نے ایک مولانہ سے پوچھا انکل کیا اللہ تعالٰی دنیا کا سب سے وزنی پتھر بنا سکتا ہے؟
انکل نے بڑے وثوق سے جواب دیا،کیوں نہیں بیٹا اللہ ہر چیز پر قادر ہے
بچے نے کچھ سوچ کر پھر پوچھا انکل کیا اللہ تعالٰی اتنا وزنی پتھر بھی بنا سکتے ہیں جسے وہ خود بھی نہ اٹھا سکے؟ اب انکل کی پریشان ہونے کی باری تھی۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اللہ تعالی اپنی فنا پر قادر ہے؟
اگر ہے تو فانی کیسے؟ نہیں تو قادر نہیں
وسوسے کا علاج !!
,,,,کیا اس سوال کا انسان کی عملی زندگی سے کوئی تعلق ھے ؟ وہ ھر اس چیز پہ قادر ھے جس کی اس کائنات کو ضرورت ھے ،، ورنہ تو آپ یہ بھی فرما سکتے ھیں کہ کیا وہ جھوٹ بولنے پہ قادر ھے ؟ جب وہ کہتا ھے کہ ” ان اللہ علی کل شئٍ قدیر ” ،، یا ” واللہ علی کل شئٍ قدیر ” تو اس سے پہلے ایک مضمون چل رھا ھوتا ھے جس میں کوئی معاملہ ڈسکس ھو رھا ھوتا ھے ،، اسی سے متعلق جواب دیا جا رھا ھوتا ھے کہ وہ اس معاملے کے ھر پہلو پر قاادر ھے ،، کُل کا مطلب اس موضوع سے متعلق کُل ھے ،قرآن میں ملکہ بلقیس کے بارے میں کہا گیا ھے کہ ” و اوتیت من کلِ شئ ،، اسے ھر چیز دی گئ ھے ،” کیا اس کُل کا مطلب یہ ھے کہ اسے داڑھی مونچھ بھی دی گئ ھے ؟ ظاھر ھے یہاں کل سے مراد ایک ملک چلانے کے سارے اسباب مراد ھیں